۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
آیت الله سید احمد خاتمی

حوزہ / مجلس خبرگانِ رہبری کی اعلی کونسل کے رکن نے اربعین کو تبلیغِ دین کے لیے سنہری موقع قرار دیتے ہوئے کہا: مبلغینِ دین روزانہ زیارت عاشورا اور دعائے عہد کی تلاوت کریں اور سیاسی و گروہی باتوں سے پرہیز کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس خبرگان رہبری کی سپریم کونسل کے رکن آیت اللہ سید احمد خاتمی نے حرم امامزادہ سید علی (ع) قم المقدس میں اربعین حسینی کے موقع پر تبلیغِ دین کا فریضہ انجام دینے والے علماء و مبلغین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: میں اس عظیم فریضہ کی سعادت حاصل ہونے پر آپ سے رشک کرتا ہوں۔

انہوں نے اہل بیت (ع) کی محبت کے مقام و عظمت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: آپ لوگ خوش قسمت ہیں کہ آپ ایسے عظیم اور بابرکت سفر کی جانب گامزن ہیں جو خدا کی خوشنودی اور اس کے قرب کے حصول کا باعث ہے۔

مجلس خبرگانِ رہبری کی اعلی کونسل کے رکن نے اربعین کی شان و شوکت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: جو لوگ اربعین کے موقع پر کربلا اور نجف کی زیارت کر چکے ہیں، وہ اس کی عظمت سے بخوبی واقف ہیں، اور جو ابھی نہیں گئے، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ یہ ایام بہت قیمتی اور دیدنی ہیں۔

سفرِ اربعین خدا کی خوشنودی اور قربِ الہی کے حصول کا باعث ہے

انہوں نے مزید کہا: شیعہ کی پانچ علامات میں سے ایک زیارتِ اربعین ہے۔ اس زیارت کا ہر جملہ معارف سے بھرپور ہے۔

آیت اللہ خاتمی نے حدیث مبارک "إنَّ لِقَتلِ الحُسَینِ حَرارَةً فی قُلوبِ المُؤمِنینَ لاتَبرُدُ أبَدا" کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: آج واقعۂ کربلا سے 1385 سال گزر جانے کے باوجود عشقِ امام حسین علیہ السلام میں نہ صرف کمی نہیں آئی ہے بلکہ روز بروز اس میں اضافہ ہوا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .